تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی لیڈر شپ کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا: فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا۔

سوشل میڈیا بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ‏تحریک انصاف کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر غور ہو گا، اجلاس میں سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی، دو اسمبلیوں سے استعفوں اور دو کے تحلیل ہونے سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر، بلوچستان، پنجاب، سندھ،گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کے دل کی آواز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button