تازہ ترینخبریںسپورٹس

کروشیا سے شکست ، کینیڈا ورلڈ کپ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے جم کر حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔

کروشیا سے 4 کے مقابلے میں 1 سے شکست کے بعد کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔

کینیڈا کی جانب سے 68 ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول سکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

مارکو لیواجا نے 44 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے کروشیا کو کینیڈا پر سبقت دلائی بعدازاں اینڈریج کریمیرک نے 70ویں ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔

کینیڈین کھلاڑی آخری لمحات پر کروشیا کے خلاف گول سکور کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم مخالف ٹیم نے بہترین دفاع کیا اور میچ کے اختتام پر کروشیا کے لورو میجر کی جانب سے گول کیا گیا، جس کے بعد کروشیا کو کینیڈا کے خلاف 1-4 فتح حاصل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button