تازہ ترینخبریںسیاسیات

آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات ، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد میں ن لیگ آگے

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفر آباد میں ووٹ ڈالے گئے۔

3 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجےسے شام 5 بجےتک جاری رہی۔

پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے پولنگ سٹیشن کے اندر بھی انگیٹھیاں جلائی گئیں۔الیکشن میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی اور گود میں بچے تھامے مائیں بھی ووٹ ڈالنے آئیں، اس کے علاوہ 31 سال پہلے آخری بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے والے بزرگ شہری مقامی حکومتوں سے ترقی کی آس لگائے ووٹ ڈالنے پہنچے ۔ 

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن 8، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف 6، 6 وارڈز سے کامیاب ہوئی ہیں۔آزاد امیدوار 5 اور مسلم کانفرنس ایک وارڈ میں کامیاب ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 725 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button