تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کردیا

تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے راولپنڈی آزادی مارچ کے بعد پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا ہے کہ راولپنڈی آزادی مارچ میں پاکستان بھر سے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی۔

سابق وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ جلسے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے خطاب میں عمران خان نے موجودہ نظام کا حصہ نہ رہنے اور تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسلام آباد گئے تو ملک کا نقصان ہو گا۔

عمران خان کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکاء سے خطاب کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button