تازہ ترینتحریکخبریں

مقتول ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے پاس ہے۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے  مراد سعید کو 28 نومبر کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کردی ۔تاہم مراد سعید نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو لکھے گئے خط کی کاپی شئیر کردی ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button