تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان لاہور سے راولپنڈی کیلئے روانہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل ہو گئی ہے، وہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی سٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر بنا دیا ہے۔ جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو ہسپتال تک بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button