تازہ ترینتحریکخبریں

اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں؟ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، ان کی سکیورٹی آپ کی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے، ان کی ٹانگ پر بریسز لگادیا گیا ہے، وہ کل لاہور سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج بھی کہا ہے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ تمام خطرات کو پس پشت ڈال کر راولپنڈی پہنچیں گے اور راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام اداروں، عدالتوں اور سیاسی جماعتوں کا کنڈکٹ دیکھ رہی ہے، اشرافیہ ضد چھوڑے اور پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ حکومت نے الیکشن ہی نہیں کرانے تو مذاکرات کیسے؟ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بنیادی شرط الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button