تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف تعینات ہو گئے ، قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری امید ہے نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پرویزالہی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسران ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button