تازہ ترینخبریںدنیا سے

امیتابھ بچن کی تصویر اور آواز کا استعمال بغیر اجازت نہیں کیا جاسکتا ، دہلی ہائیکورٹ

دہلی ہائیکورٹ نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ اداکار کا نام ، تصویر یا آواز ان کی اجازت کے بغیر زیراستعمال نہیں لائی جاسکتی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو امیتابھ بچن سے متعلق مواد ہٹانے کی بھی ہدایت کی ہے۔جسٹس نوین چاؤلہ نے کہا کہ امیتابھ بچن ان لوگوں سے ناراض ہیں جو بغیر اجازت اپنے سامان اور خدمات کی تشہیر کے لیے ان کا استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 80 سالہ امیتابھ بچن نے اپنی تصویر ، نام اور آواز کے بغیر اجازت استعمال کو روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔امیتابھ بچن نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹی شرٹس پر ان کی تصویر لگائی جارہی ہے، کوئی ان کا پوسٹر بیچ رہا ہے اور کسی نے ان کے نام سے ڈومین بھی رجسٹر کرلیا ہے۔

امیتابھ بچن نے عدالت سے کتاب چھاپنے ، ٹی شرٹ بیچنے والوں اور دیگر کاروبار کرنے والوں کے خلاف پابندی کے حکم کی بھی استدعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button