تازہ ترینخبریںسپورٹس

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے لئے عشائیے کا اہتمام

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے لئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں اہم شخصیات سمیت سفارت کاروں اور قومی کرکٹز نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا اور پلیرز کی اچھی پرفامنسز پر قومی کرکٹرز کے اعزاز میں پی سی بی نے عشائیے کا اہتمام کیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت وائٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان نے شرکت کی۔پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیے میں ان کی حالیہ کارکردگی کو سراہیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ اعشاٸیہ کی تقریب میں سوال و جواب کا سلسلہ میں تقریب کی میزبان کا کرکٹ ٹیم سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے۔لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور جو لیڈراپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فاٸنل کارزلٹ مختلف ہوتا اور ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے۔

بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا اور ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگٸی ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں۔نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے۔کرکٹ کیساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے اور کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھو گا۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہے۔کرکٹرز اپنی کارکردگی سے قوم کو لطف پہنچاتے ہیں۔پورا پاکستان کرکٹ ایکسپرٹ بن چکا ہے۔قومی ٹیم نے ورلڈ کپ ہارنے کے باوجود بہترین کرکٹ کھیلی اور کرکٹ ٹیم خراب پرفارمنس کے بعد ایک بہترین پرفارمنس دکھاتے ہیں۔یہ کھلاڑی قوم میں خوشیاں بکھرتے ہیں۔قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کیلٸے دعا گو ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button