تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

سٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق لیجنڈری اداکار تین روز سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے گردے فیل ہوگئے تھے، انہیں آج صبح ہی وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسماعیل تارا نے طنز و مزاح کے مقبول پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔اسماعیل تارا کو بہترین اداکاری پر 5 بار نگار ایوارڈز تفویض کیے گئے تھے۔

نامور کامیڈین کے سوگواروں میں بیوہ، 4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

اسماعیل تارا نے ٹی وی اور سٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی نامور فلموں میں ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں جس میں کام پر انہیں نگار ایوارڈ ملا۔

فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں کام پر بھی اسماعیل تارا کو نگار ایوارڈ دیا گیا۔

مزاحیہ خاکوں پر مشتمل ڈرامے ففٹی ففٹی میں ماجد جہانگیر کے ساتھ منوا اور ببوا کا کردار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button