تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کر اقتدار نہیں بچایا جا سکتا : مسرت چیمہ

ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بعد بھی حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم کسی صورت اس ملک کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ حقیقی آزادی مارچ کے لیے عوام نے ہفتے کو راولپنڈی پہنچنا ہے لیکن امپورٹڈ حکومت کی پہلے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ چور اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنا کے اپنا اقتدار بچانا چاہتے ہیں لیکن عوام کی طاقت چند کنٹینرز سے کہیں طاقت ور ہوتی ہے اور جیت ہمیشہ عوام کی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے چور اور بھگوڑے سے پاکستان کے اہم معاملات پر ہدایات لی جا رہی ہیں جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو عمران خان، صدر پاکستان سے اس معاملے پر گفتگو کریں گے اور لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعتراض کیا جا رہا ہے کہ صدر پاکستان چیئرمین تحریک انصاف سے کسی آئینی تقرری پر مشورہ نہیں کر سکتے لیکن دوسری جانب وزیراعظم پاکستان سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مفرور مجرم نواز شریف سے مشاورت کر سکتا ہے۔

بعد ازاں لاہور پریس کلب میں مقتول صحافی ارشد شریف کے خاندان کو صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے زیر اہتمام انصاف دلوانے کی دستخطی مہم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ارشد شریف کے بعدمزید لاشیں اٹھانے سے بہتر ہے کہ ہم اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں۔ پی ایف یو جے سے اپیل ہے کہ صحافت کے تمام عالمی اداروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرکے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

پاکستان میں ارشد شریف جیسے صحافی کا قتل پہلا قتل نہیں تھا، لیکن ہم اسے آخری قتل بنائیں گے۔اپنے شہید بھائی کو انصاف دلانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کر نی ہو گی۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی فیملی کو دی جائے۔ قتل کے کیس میں مدعی ارشد شریف کی فیملی ہے جسے مطمئن کرنا انتہائی ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button