تازہ ترینخبریںدنیا سےسیاسیات

اپوزیشن رہنما انور ابراہیم ملائشیا کے وزیر اعظم بن گئے

ملائشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ آج ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے۔ ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات  میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرسکی تھی جبکہ انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی، سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button