تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک انصاف آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ، شبلی فراز

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی میں  کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

 شبلی فراز سے سوال ہوا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف سمری میں رکاوٹ ڈالی جاسکتی ہے؟شنلی فراز نے جواب دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ تعیناتی کا عمل آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون کو مطلوب شخص کے ساتھ اگر وزیراعظم مشورہ کر سکتا ہے تو صدر پھر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر تو یوں پورے پاکستان کے ہیں لیکن عمران خان کے ساتھ مشورہ کرنا ان کا حق ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ صدر مملکت کو عمران خان سے تعیناتی پر مشورہ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button