تازہ ترینخبریںپاکستان

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ۔ سماجی تنظیم ‘وائز’ کا سیمینار اور واک

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر سماجی تنظیم ‘وائز’ نے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا ، جس میں عورتوں پر تشدد کے رجحانات کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں منعقدہ  سیمینار میں مقررین کا کہنا تھا کہ عورتوں پر ہر طرح تشدد کے خلاف آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، خواتین کے خلاف تشدد ہماری آئندہ نسلوں کو بہتر انسان بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، آزاد اور بےخوف عورت ہی ایک آزاد اور خوش حال معاشرے کو ترتیب دے سکتی ہے ۔

سیمینار میں فاخرہ ارشاد (پنجاب سیف سٹی اتھارٹی) ، روبینہ شاہین (اے جی ایچ ایس) ،بشر’ی  ماہ نور (جسٹس گروپ ) اور بشر’ی خالق ( وائز) نے بھی عورتوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا –

بعدازاں تمام شرکاء نے شملہ پہاڑی کے گرد آگاہی واک کی اور عورتوں پر تشدد کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی ، اس موقع پر آگاہی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر صنفی تشدد کے خلاف نعرے درج تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button