تازہ ترینخبریںپاکستان

لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ

وزارت داخلہ نے لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ممکنہ خطرات سے متعلق خط اسد عمر کو ارسال کیا ہے، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کر سکتی ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ،پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو بھی خط لکھا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق عمران خان کیساتھ عام شہریوں کی جان کوخطرہ ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے، وزیر آباد حملے میں ایک شخص کی جان بھی جا چکی ہے، کسی بنیادپرست نوجوان کی جانب سےانتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔

وزارت داخلہ نےلانگ مارچ سےمتعلق رسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کو بھجوا دی۔

خط میں ہدایت کی گئی کہ اس حوالےسےسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button