تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کے کھیلنے سے فرق نہیں پڑے گا، فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا: شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے کھیلنے سے فرق نہیں پڑے گا اور فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر علوی نے ماضی میں اپنی آئینی ذمے داریاں پوری نہیں کیں، اس لیے حکومت چاہتی ہے کہ اہم تعیناتی میں کوئی سقم رہ جائے تو اسے پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم کی سفارش کے پابند ہیں، جب ایک بار سمری چلی گئی تو اس پردوسری رائے نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف کیا اور کوشش کی ہے کہ آنے والی عسکری قیادت کو ڈائریکشن دے دیں، مجھے اعتماد ہے کہ اب غیر آئینی مداخلت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button