تازہ ترینخبریںپاکستان

ہزارہ کے پہلے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو ایبٹ آبادمیں فعال کر دیا گیا

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) ہزارہ کے پہلے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کو ایبٹ آبادمیں فعال کر دیا گیا ہے۔

ضلع کی ماڈل نیبر ہوڈ کونسل وارڈ 11 کنج قدیم کے 12 سو گھروں کے کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لئے سہلڈ ڈمپنگ پوائنٹ پر 1کروڑ 50لاکھ کی مالیت سے پلانٹ لگایا گیا ہے۔

ضلع میں پہلی ماڈل کونسل میں 1لاکھ 90ہزار ڈالر،4کروڑ سے زاہد مالیت لاگت سے پانی کے دو واٹر ٹینک کی مرمت ،تزہین وآرائش ،نئی پائپ لائنیں ،25kvٹرانسفارمر ،حفاظتی دیوار ،کچرا کنڈی کے لئے باسکٹس ،دو ٹرالی رکشہ ،سولر لائٹس اور وارڈ 11اور 12کے لئے دو 30ہارس پاور بوسٹر کی پانی سپلائی کی موٹرز،سالٹ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پراجیکٹ منیجر آکسفیم پاکستان فرح منور ،عمر اصغر فاؤنڈیشن کی راشدہ دوآحد ،چیئرمین بورڈ آف گورنر میجر ر ذوالفقار احمد ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر ریحان یوسف ،ممبران بورڈ آف گورنر خالد خان سدوذئی،رابعہ سلطان ایڈووکیٹ ،چیئرمین ماڈل ویلج وارڈ 11عامر فضل،چیئرمین وارڈ 12سردار شبیر ،وائس چیئرمین چوہدری عامر جلیل کے علاوہ واسا کے افسران ،اکسفیم پاکستان اور عمر اصغر فاؤنڈیشن کے زمہ داران ،فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی وارڈ 12 کے عہدیداران اور سرکردہ افراد شریک تھے۔

تقریب میں پراجیکٹ منیجر آکسفیم پاکستان فرح منور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبہ کو مکمل کرنے میں ٹیم ورک نتیجہ تھا۔مستقبل میں مذید اس کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

واسا کی گورننگ باڈی نے ہر موقع پر ساتھ دیا ۔عوام اس کو کامیابی سے چلانے کے لئے واسا کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔تاکہ ماڈل معاشرہ کو تشکیل دینے میں معاونت مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ملک میں کوئی بہترین مثال موجود نہیں ہے۔

ایبٹ آباد میں ماڈل ویلج کے لئے واسا کا آکسفیم سے کام کا بہترین تجربہ رہا ہے ان کی ٹیم نے بڑی تندہی سے کام کو سرانجام دیا جوشروع میں یہ کام مشکل لگ رہا تھا ۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر میجر ر ذوالفقار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ صفائی تو مذہب کا حصہ ہے۔المیہ یہ ہے کہ اپنے لئے اور اصول ہیں دوسروں کے لئے الگ رویہ رکھتے ہیں۔عوام کے تعاون کے بغیر اس کو کامیاب بنانا ممکن نہیں ہے۔

اس منصوبہ کی پراجیکٹ فرح منور اس کو کامیابی سے چلانے میں اپنا ساتھ جا ری رکھیں۔پلانٹ کے لئے سولر سسٹم کے لئے فنڈ مہیا کرنے میں کردار ادا کریں ۔

تقریب میں ایگزیکٹو آفیسر واسا انجنیئر ریحان یوسف کا کہناتھا واسا دستیاب وسائل کے ساتھ جہاں تک ممکن ہوگا بہترین سہولیات دے گااور پانی کی تقسیم میں مشینری کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بلز کو کم سے کم کیا جاسکے۔

اس موقع پر وارڈ 11کے چیئرمین عامر فضل کا کہنا تھا وارڈ کو مثالی بنانے کے لئے ایک مسلسل محنت شامل ہے۔وارڈ میں کچرا کو ٹھکانے لگانے کے لئے کچن اور دیگر کچرا کو الگ الگ جمع کرنے کے لئے ہر گھر میں باسکٹ فراہم کی گئیں ہیں جو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ تک منتقل کرنے کے لئے 25اہلکاروں پر مشتمل عملہ ہتھ ریڑھیاں اور دو رکشہ گاڑیاں زیر استعمال ہیں جس سے وارڈ کو صاف شفاف رکھنے میں معاونت ملے گی ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس طرح کے ماڈل پراجیکٹ کو شہر کی دیگر نیبر ہوڈ کونسل میں شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button