تازہ ترینتحریکخبریں

عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ، وزارت داخلہ

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق وزارت داخلہ نے اسد عمر کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں ۔ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے ، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button