تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈکپ میں ہر گول پاکستان کا گول ہے ، جرمن سفیر

فیفا ورلڈکپ 2022 میں آج جاپان اور جرمنی کے خلاف میچ کھیلا جارہا ہے جس کے لیے پاکستان میں جرمن سفیر بھی انتہائی پر جوش ہیں ، انہوں نے پاکستان ساختہ فٹبال کے حوالے سے دلچسپ ٹویٹ بھی کی ہے۔

https://twitter.com/GermanyinPAK/status/1595404297105203200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1595404297105203200%7Ctwgr%5Ea73d2a220aea2be6a0c1dcb467fcb728ad5ce7d5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1162598

پاکستان میں جرمن سفر الفریڈ گرانس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹبال بھی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’لیکن ایک بات بہت اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہو گا وہ پاکستان کا گول ہو گا۔ کیونکہ (ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی) گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے۔ لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے۔‘

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ ’آج فیفا ورلڈکپ میں جرمنی بمقابلہ جاپان میچ کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔‘اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈکپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔‘

جرمن سفیر نے سوال بھی پوچھا کہ ’میرے ساتھ اور کون کون جرمن ٹیم کی حمایت کر رہا ہے؟‘

خیال رہے کہ تین مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمن ٹیم آج جاپان کے خلاف میچ سے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button