تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

لاہور ( میاں عمران ارشد) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ و طالبات نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد میں سوشیالوجی ڈپیارٹمنٹ کی40سے زائداساتذہ و طالبات شریک تھیں۔اس موقع پر وفد کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔

ڈی ایس پی کوآرڈینیشن شاہد ریاض نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفد کو عوامی آگاہی کیمپئن، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ اور 15ایمرجنسی سنٹر بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

وفد کے شرکاء کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button