تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیپاکستان

گوگل ، 15ہزار پاکستانیوں کو سکالرشپ ملنے کا امکان

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے بتایا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں 15 ہزار سکالرشپ دینے کا ارادہ ہے ، گوگل کا وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا ۔

اسلام آباد میں سمارٹ فون فار آل کے عنوان سے تقریب میں وفاقی امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کسی بھی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہے، جون جولائی تک پارلیمنٹ کو سائبر ایفشنٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے متعلق ایک سکیم لا رہے ہیں، جس  کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی موبائل فون حاصل کر سکے گا، بنا ضمانت اور کاغذی کارروائی صرف شناختی کارڈ پر موبائل فون کا حصول ممکن ہو گا، 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے۔ عدم ادائیگی پر فون لاک کر دیا جائے گا، جس کے بعد دنیا میں کہیں استعمال نہیں ہو سکے گا، سکیم کا مقصد عام آدمی تک فون پہنچانا اور چھوٹے کاروباری افراد کو ای کامرس کی جانب لانا ہے، کنکٹیویٹی سہولتوں کے لیے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد پروجیکٹس جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی حکومت نے ملک میں موبائل فون بنانے کا نہیں سوچا تھا، آج وزارت آئی ٹی کی بدولت پاکستان میں 29 کمپنیاں موبائل فونز بنا رہی ہیں، خواہش ہے ایف بی آر کے ساتھ تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button