تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب کی تاریخی جیت پر عمران خان کی مبارکباد

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

فٹبال کے ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی جیت کے بعد مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی سعودی عرب کو تاریخی جیت پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قطر میں منعقد کئے جانے والے فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کے خلاف شاندار جیت پر ٹیم سعودی عرب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں!

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلا اور بہت بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ یہ سعودی عرب اور ارجنٹینا کا ورلڈکپ میں پہلا مقابلہ تھا جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 میں ارجنٹینا کامیاب رہا جبکہ دو برابر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button