تازہ ترینتحریکخبریں

آرمی چیف جو بھی آئے پورے ملک کا ہوگا ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی آرمی چیف لگے گا وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصب کو غیر متنازع رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں، مسئلہ لگنے والوں کی میرٹ کا نہیں لگانے والوں کے میرٹ کا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے۔ ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button