تازہ ترینخبریںدنیا

انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہو گئی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں گذشتہ روز آنے والے 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی، مرنے والوں میں بیشتر سکول کے طلبا شامل ہیں ۔

حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی اور 151 لاپتا ہیں۔زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے قصبے سیانجر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button