تازہ ترینخبریںدنیا

تسنیم حیدر کے الزامات پر لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل سے متعلق تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد لندن پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بات تسنیم حیدر کے وکیل مہتاب عزیز نے کہی، انہوں نے کہا کہ لندن پولیس نے تسنیم حیدرکا بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔

مہتاب عزیز نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق کئی باتوں کا ابھی ذکر نہیں کر سکتے، تسنیم حیدر پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں اور میڈیا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تسنیم حیدر کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل نے میڈیا میں جو بھی باتیں بتائی ہیں ان کے شواہد ابھی ظاہر نہیں کر سکتے، پولیس کی جانب سے الزامات پر تحقیقات کی جائیں گی۔

مہتاب عزیز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات لگے ہیں پولیس ان سے بھی تفتیش کرے گی، ظاہر ہے کچھ شواہد پیش کیے گئے ہیں جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

وکیل تسنیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کیس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہونا چاہیے، تسنیم حیدر شاہ پاکستان کی کسی بھی عدالت میں شواہد دینے کو بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ رہنما ن لیگ ناصر بٹ سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن وہاں سے بھی جواب موصول نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button