تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک آرمی کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج آغاز ہوگیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل یا پرسوں تک آرمی چیف کے تقرر کی سمری آجائے گی۔

ٹوئٹر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج شروع ہوچکا ہے، انشا اللہ جلد  تماتر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم ہاوس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک آرمی چیف کے تقرر کی سمری آجائے گی،  جب سمری آئے گی تو ساتھ میں ڈوزیئر بھی آئے گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے لہٰذا جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی جبکہ 25 نومبرتک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، سینئرموسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے انہیں میں سےفائنل ہوجائےگا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، ان سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button