تازہ ترینتحریکخبریں

امید ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا : شوکت ترین

تحریکِ انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

کراچی میں شوکت ترین نے ماہرِ معاشیات مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور اسحاق ڈار کا دعویٰ ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا ، پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے۔ ملک کو اضافی 18 ارب ڈالرز چاہئیں، ڈالر 200 روپے تک لانے کا دعویٰ بھی پورا نہیں ہوا۔

سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا، مہنگائی اور بڑھے گی ، خیبر پختون خوا کو پیسے نہیں مل رہے، اسے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت آئے تاکہ معیشت میں سدھار آئے، مالی خسارہ دگنا ہو گیا ہے، جو قرض ہم نے 4 سال میں لیا، انہوں نے 4 ماہ میں لے لیا۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ کوئی نہ کوئی آ کر ریسکیو کرے گا لیکن اس کی قیمت ہو گی، آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button