تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ہراسانی کیس : میشا شفیع بذریعہ ویڈیو لنک جرح کریں گی

سپریم کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف ہراسانی کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کو کینیڈا سےبذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق میشا شفیع نےکینیڈا میں مقیم ہونے پربذریعہ ویڈیو لنک جرح کی درخواست کی تھی، میشا شفیع 2016 سے کینیڈا میں مقیم ہیں،2 بچوں کی والدہ بھی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ میشا شفیع کو محض ایک بیان ریکارڈنگ کے لیے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں ہے،انہیں جرح کےلیے کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانہ جانےکی بھی ضرورت نہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے میشا شفیع سے جرح ہورہی ہے، بدقسمتی سے جرح میں تاخیری حربوں سے متاثرہ فریق پردباؤ ڈال کربیان بدلوانے کی کوشش کی جاتی ہے، جرح کے دوران جج کو خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے، جج اگرمحسوس کرے کہ جرح کا حق غلط استعمال ہورہا ہے تو اسے مداخلت کرنی چاہیے ۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button