تازہ ترینخبریںپاکستان

نیا آرمی چیف کون ہوگا؟ وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم فیصلے کا امکان

پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کی جانب سے سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی، وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم فیصلوں کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سربراہ پاک فوج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں آج اہم فیصلے متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ دے دیا ہے ، تقرری کی سمری پراسٹیک ہولڈرزمیں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔

پاک فوج کے 5سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیراعظم تمام ہوم ورک مکمل کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button