تازہ ترینخبریںپاکستان سے

چنیوٹ میں آوارہ کتوں کا بچے پر حملہ، جسم کے متعدد حصے کھا گئے

چنیوٹ کے نواحی علاقہ ٹاہلی منگینی میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کو بھنبھوڑ کر جان سے مار دیا۔

بچے کی شناخت بلال حسن کے نام سے ہوئی ہے جو گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔

کتے اس کے جسم کے متعدد حصے کھا گئے جس سے وہ چل بسا۔ اہل خانہ نے کتوں کو اکٹھا دیکھا تو بھگایا۔  بلال جسم کے متعدد حصوں کے بغیر مردہ حالت میں پڑا تھا۔

اس واقعے سے دیہات میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ لوگوں نے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی۔

اہل خانہ کے مطابق علاقہ میں متعدد کتے پھر رہے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے ان کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے جس وجہ سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button