تازہ ترینتحریکخبریں

ڈنڈے کے زور پر سیاست چل سکتی ہے معیشت نہیں ، حماد اظہر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر سیاست کچھ دن چل سکتی ہے معیشت نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں حماد اظہر نے کہا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن اسحاق ڈار نے کوئی روڈ میپ نہیں دیا۔ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران کوئی معاشی اعداد و شمار بھی نہیں دیے، مہنگائی کی شرح بڑھ چکی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والے کارخانے، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتیں ڈوب رہی ہیں، موجودہ وزیر خزانہ کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔ ملک 5 سال کے لیے مضبوط حکومت کے حوالے نہ کیا تو دیوالیہ ہو جائے گا، پاکستان کو اس وقت نئے انتخابات کی ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button