تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

سٹیج کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

 طارق ٹیڈی کا شمار سٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔

طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی سپتال میں زیر علاج تھے۔

طارق ٹیڈی  12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں  بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے اداکار طارق ٹیڈی کے علاج کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے مالی امداد کا اعلان بھی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button