تازہ ترینتحریکخبریں

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد این او سی جاری کیا گیا ، تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی۔ پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ اور وقت سےآگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button