تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

پاکستان میں خناق سے بچوں کی ہلاکتیں، WHO کا دوا فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں خناق کی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو خناق کی دوا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونیسیف حکام کا کہنا ہے کہ خناق میں مبتلا شدید بیمار بچوں کے لیے اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک خناق سے کم از کم 39 بچے انتقال کر چکے ہیں ، ماہرین امراض اطفال نے کہا کہ خناق کی بیماری بچوں میں پینٹا ویلنٹ ویکسین نہ لگنے کے باعث پھیل رہی ہے۔ خناق میں مبتلا بچوں کی ہلاکت اینٹی ڈفتھیریا سیرم میسر نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہیں۔ خناق کی بیماری دنیا سے ختم ہونے کے باعث یہ سیرم دنیا میں بہت کم بنایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button