تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشں

تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس رپورٹ کا حصہ ہے، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے، پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔

اسلام ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں، سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کے لیے نہیں ہو سکتا، احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے، ایئرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button