تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی زندگی تبلیغ و اشاعتِ اسلام کے لیے وقف رہی۔ ان کی ملی اور دینی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مفتی رفیع عثمانی کی اتحاد بین المسلمین کے لیے گراں قدر خدمات رہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button