تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکٹرک رکشہ چلانے کا فیصلہ، ٹیکسز میں 50 فیصد رعایت

پنجاب کابینہ نے صوبے میں الیکٹرک رکشےچلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کےضابطہ کار کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50 فیصد تک رعایت دیں گے۔

وزیراعلیٰ نےپنجاب پولیس کی 3ہزار خالی آسامیوں پربھرتی کی منظوری دےدی۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے سی اواو کامران خان کےکنٹریکٹ میں 2 سال کی توسیع دی گئی۔

ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کےمعاہدےکی اصولی منظوری دی گئی۔ کابینہ نےایل ڈی اےٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ سرگودھا اور بہاولپور کو متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینےکی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب میں شوگرملز کو 25 نومبر سےکرشنگ شروع کرنےکا پابند کر دیا۔ صوبائی کابینہ نےگنےکی سپورٹ پرائس 300 روپےکرنےکی منظوری دے دی۔ احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کوبھی شامل کرنےکی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button