تازہ ترینخبریںکاروبار

23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا، اور مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 13 اشیاء کے نرخوں میں کمی آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن، پیاز، انڈے، آلو، سرخ مرچ، چائے، نمک اور لکڑی مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر، دال مسور، دال چنا، گھی، دال ماش، دال مونگ اور کوکنگ آئل سستا ہوا، جب کہ لہسن اور گندم کے آٹے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button