تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان میں آدھی معاشی سرگرمیاں بغیر ٹیکس ہونے کا انکشاف

ملک میں آدھی معاشی سرگرمیاں بغیرٹیکس ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاش نے خطاب میں انکشاف کیا کہ ملک
میں آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس کے چل رہے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئرزکو سوچنا چاہیے کہ معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہیے، ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرنا چاہیے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے اندیشے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہےتھے ،حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف پروگرام بند تھا اب شروع ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button