تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی فوری اجازت دی جائے ، شوگر ملز ایسوسی ایشن

شوگر ملزایسوسی ایشن نے حکومت سے دس لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی فوری اجازت کا مطالبہ کردیا ہے۔

چئیرمن شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ہمارے لیےفوری کرشنگ شروع کرنا ممکن نہیں، اس وقت چینی وافر مقدار میں ہے، ضرورت سے زائد سٹاک موجود ہیں ۔حکومت ڈیٹا شئیر کرے، سٹاک کی ٹیم کےذریعے وزٹ کروالے، چینی کی برآمد سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ 1 بلین ڈالر کا زرمبادلہ ملے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم چینی برآمد کیے بغیر ملز نہیں چلا سکیں گے، یہی صورتحال رہی تو چینی مہنگی ہونے سے نہیں روک سکیں گے ۔چینی ایکسپورٹ ہوتی ہے تو ہم پنجاب اور وفاق کو 5 روپے فی کلوسیلاب فنڈ میں دینگے ۔

شوگر انڈسٹری دیوالیہ ہونے کی طرف جارہی ہے۔چینی کی قیمت بڑھے گی تو کسان کو فائدہ ہو گا، اضافی چینی فوری برآمد کرنا چاہیئے ۔ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتےجو ملک کے خلاف ہو، کسان کو 3 سو روپے من ادائیگی تب ہو گی جب چینی قیمت بڑھے گی‘۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ’چینی اگر باہر سے منگوائیں تو 170 روپے کلو پڑے گی، اس وقت چینی سرپلس میں ہے‘۔

اُنہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’سب کاٹن ٹیکسٹائل کی طرف لگے ہیں ،دیگرانڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ آٹا چینی سے مہنگا ہو گیا، مطلب پالیسیاں درست نہیں ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اصول یہ ہے کہ آٹا سستا اور چینی مہنگی ہونی چاہیئے کیونکہ اس کا استعمال بھی کم ہے‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button