تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

دلہن کا سستا لہنگا، لڑکے والوں کو مہنگا پڑگیا

سستا لہنگا بنوانا دولہے والوں کو مہنگا پڑ گیا، دلہن نے عین شادی کے موقع پر شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں دلہن نے شادی کرنے سے اس وقت انکار کردیا جب اسے پتہ چلا کہ دولہا کے گھر والوں نے لہنگا صرف 10 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

دلہن کا تعلق الموڑہ سے ہے جبکہ مذکورہ لہنگا لڑکے والوں نے خاص لکھنؤ سے خریدا تھا لیکن پھر بھی دلہن کو لہنگا پسند نہیں آیا۔

مقامی اطلاعات کے مطابق دولہے کے والد نے لڑکی کو اپنی پسند کا لہنگا خریدنے کے لیے اپنا اے ٹی ایم کارڈ بھی دیا لیکن وہ بھی بے سود رہا۔

معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا۔ جب صلح و صفائی سے بھی معاملہ طے نہ ہوسکا تو باہمی رضامندی سے شادی ختم کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button