تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کمیشن کو کراچی ، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی درستی کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button