تازہ ترینتحریکخبریں

امریکا سپر پاور ہے اس سے اچھے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں : عمران

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہے کہ امریکا سپر پاور ہے ، امریکا سے اچھے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں۔

غیر ملکی میڈيا کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ وہ امریکی سازش کے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹے تاہم انہیں صرف اس لیے پاکستانی عوام کے مفاد کے راستے میں حائل نہیں ہونا چاہیے کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی ، سوال یہ ہےکہ آگے کیسے بڑھا جائے۔

عمران خان نے اپنے اوپر مزید قاتلانہ حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ مخالفین کے پاس انہیں راستے سے ہٹانےکا ایک ہی طریقہ ہےکہ جان سے مار دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید محتاط ہوگئے ہیں لیکن قتل کی دھمکیوں سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، شبہ ہےکہ حملہ آور ایک مہرہ ہے اس کے پیچھے اور لوگ بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button