تازہ ترینخبریںدنیا

مکان میں آگ لگنے سے 21 افراد جاں بحق

فلسطین کے شہر غزہ میں ایک مکان کے اندر آگ لگنے سے سات بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران پارٹی آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے اندر بڑی مقدار میں پٹرول ذخیرہ کیا جارہا تھا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے افسوس ناک واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے، سردیوں میں لوگ بڑی تعداد میں کوکنگ آئل، پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button