تازہ ترینخبریںپاکستان

ہر سال 650 خدام ، معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں ہر سال 650 سے زائد خدام اور معاونین کو مفت حج پر بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ان کا وعدہ ہے حکومتی خرچ پر حج ختم کروایا جائے گا ، قرضوں میں ڈوبے ملک میں ایسی سہولتیں عوام پر بوجھ ہیں، عام آدمی ٹیکس دیتا ہے اور یہ ٹیکس کی رقم پر حج  کرتے ہیں ۔ اے سی نے وزارت مذہبی امور اور اے جی پی آر سے 15 روز میں مفت حج پر جانے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ اگر کسی وزیر ، سیکرٹری یا ایم این اے کا خاندان مفت حج پر گیا تو پیسے وصول کر کے رقم حکومت پاکستان کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

سیکرٹری مذہبی امور نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ نواب آف بہاولپور نے 1906 میں 6 جائیدادیں سعودی عرب میں خریدیں، ان میں بہاولپور سے جانے والے عازمین حج کو مفت ٹھہرایا جاتا تھا لیکن اب ان پراپرٹیرز کے بارے میں کچھ پتہ نہیں اور یہ سعودی عرب کے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں۔

پی اے سی نے اس معاملے پر سیکرٹری دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button