تازہ ترینتحریکخبریں

وہ لوگ دوبارہ مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں ، عمران خان

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ بھی مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں‘۔

عمران خان نے فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ میری پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے ۔ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےمارنا ہے لہٰذا خطرہ ابھی بھی موجود ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ اس سازش کا تو میں نے حملے سے 6 ہفتے قبل ہی ایک جلسے میں بتا دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس حملے کو مذہبی رنگ دیا جائے گا ۔ آزادانہ تحقیقات ہوں گی تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ۔ چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آزادانہ تحقیقات میں یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ میرے قتل کا سب سے زیادہ فائدہ موجودہ حکومت کو ہونا تھا ۔ لانگ مارچ میں شامل ہونےکے بعد مزید احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے، موت کا خوف مجھے قانون کی حکمرانی کے لیے لڑنے کے مشن سے نہیں روک سکتا ۔ملک میں ایسے سیاسی مافیاز موجود ہیں جو قانون سے بالاتر ہیں ۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے اپنے پرانے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ سائفر اور امریکی سازش پر میں نےکہا تھا کہ وہ سازش پیچھے رہ گئی ہے، میری حکومت امریکا نےگرائی، اسے عوامی مفاد کے راستے میں نہیں آنا چاہیئے تھا ۔

اُنہوں نے کہا کہ’پاکستانی عوام کا مفاد تمام ممالک اور خاص طور پر سپر پاور امریکا سےاچھے تعلقات میں ہے‘۔ہم نے ضمنی انتخابات میں کلین سوئپ کیا ہے کیونکہ لوگ ان مجرموں کو اب اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button