تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ویڈیو: لڑکی نے ’ہراسانی‘ سے بچنے کے لیے رکشہ سے چھلانگ لگا دی

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک 17 سالہ لڑکی نے جنسی حراسانی سے بچنے کیلئے رکشہ سے چھلانگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 سالہ لڑکی اپنی ٹیوشن کلاسز کے بعد گھر جانے کیلئے رکشا لیا، آٹو ڈرائیور نے عام سوالات پوچھنا شروع کر دیے لیکن پھر نازیبا ریمارکس دیے جس سے نوجوان لڑکی خوفزدہ ہو گئی اور تیز رفتار رکشا چلنے ہونے کے باوجود اس نے چھلانگ لگادی۔

مہاراشٹر کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے لڑکی کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، جس کے بعد اسے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

پولیس نے سڑک پر موجود 40 سی سی ٹی وی کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد آٹو ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور اس پر بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button