تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی زیر غور نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی حکومت کے زیر غور نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں۔ حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر عمل کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button