تازہ ترینخبریںدنیا

پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائر کیا : امریکی حکام

امریکی حکام نے کہا ہے کہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائر کیا ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائرکیا۔اس سے قبل امریکی صدر بھی پولینڈ کو نشانہ بنانے والے میزائل کا روس سے داغے جانے کا امکان رد کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ابتدا میں امریکی انٹیلیجنس اہلکار نے کہا تھا کہ روسی میزائل پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی نے امریکی صدر اور تین امریکی عہدیداروں کے بیانات کو امریکی انٹیلیجنس اہلکارسے متصادم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے یوکرین پولینڈ کی سرحد کے قریب اہداف پرکسی بھی حملےکی تردید کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button